135

کشمیر کی صورتحال پر حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ،سنجرانی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کشمیر کی

صورتحال پر فوری طور پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔

ایک بیان میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وادی نیلم میں بھارت افواج کی

جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سویلین آبادی پر بلا اشتعال

فائرنگ و گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بین الااقوامی برادری بھارت

کی ریاستی دہشت گردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف

ورزی کا نوٹس لے۔بھارت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشت گردی

فوری بند کرنی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس صورتحال پر بحث

ہونی چاہئے۔ صدر مملکت سے درخواست ہے کشمیر کی صورتحال پرپار لیمنٹ

کا فوری طور پر مشترکہ اجلاس بلا ئیں ، پوری قوم اور پارلیمان کا مشترکہ

موقف عالمی برادری کے سامنے جانا چاہئے ۔ پوری قوم کشمیریو ں کے حق

خودارادیت کی بھر پورحمایت کرتی ہے۔ قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے

شانہ نشانہ کھڑی ہے۔


سنجرانی

اپنا تبصرہ بھیجیں