286

انسدادپولیو میں ناکامی کی 10 وجوہات،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Spread the love

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)وزارت قومی صحت نے ملک میں پولیو ختم نہ ہونے کی

تفصیلات قومی اسمبلی کے سامنے رکھ دیں۔وزارت قومی صحت نے اپیل کی کہ

قومی اسمبلی کے تمام ارکان اپنے انتخابی حلقوں میں پولیو ویکسی نیشن میں مدد

کریں، پاکستان میں پولیو کے ختم نہ ہونے کی دس وجوہات ہیں۔وزارت قومی

صحت نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کیخلاف منفی پروپیگنڈا کے باعث

ویکسین سے انکار کرنیوالو ں میں اضافہ ہواہے، معاشرے میں پولیو کے بارے

میں خطرے کا احساس موجود نہیں۔ پولیو ٹیموں پر حملوں کے باعث ورکرز کی

حوصلہ شکنی ہوئی ہے، پاک افغان سرحد پر لوگوں کے آنے جانے کے باعث

ویکسی نیشن چیلنج بن گئی ہے۔ افغانستان سرحد کیساتھ مشترکہ راہداریوں کے

اندر عدم رسائی نے مسئلے کو گھمبیر بنادیا ہے،،کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے

بنیادی ریزروائرز پولیو وائرس کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں،صاف پانی

کی عدم فراہمی اور ناقص غذائیت بڑے چیلنجز ہیں، ملک میں مدافعتی مہم کے

معمول میں کمزوری اہم وجہ ہے،پولیو کیخلاف مہم میں عملدرآمد کی سطح پر

انتظامیہ کی نگرانی میں کمی بھی رکاوٹ ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں