181

وزیر اعظم عمران خان کاپاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق اہم فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل سے

متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

کر دی ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم اذفس نے وزارتوں ،محکموں اور ڈویڑنز کو

مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے آفس کی طرف سے جاری

بیان میں کہا گیاکہ عوامی نمائندئوں کے سہارے کی بجائے اداروں کو براہ راست

عوامی فلاح کیلئے بہتر فعال کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیاکہ سٹیزن پورٹل کی

سہولت سیلوگوں کی بڑی تعداد ناواقف ہے ،ریاستی اداروں کے ملازمین کی بھی

اس نظام کی جانب توجہ قابل ذکر نہیں ہے، وزارتیں او ر محکمے اپنے ماتحت

اداروں کے ذریعے عوام میں سیٹیزن پورٹل کی آگاہی مہم شروع کریں۔وزیرا عظم

آفس نے وزراتوں اورڈویژنز کو اپنے متعلقہ محکموں میں بھی آگاہی مہم چلانے

کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔وزریر اعظم آفس کی طرف سے کہا گیاکہ دفاتر اور

عوامی انتظار گاہوں کے باہر سیٹیزن پورٹل سے متعلق بینرز لگائے جائیں۔

نادرا،موٹرویز،ریلوے اسٹیشنز،اسپتالوں سمیت دیگر اداروں کے باہر بھی آگاہی

بینرز لگائیں جائیں۔سرکاری مراسلے میں کہا گیاکہ فلاحی اداروں ،موبائل کمپنیوں

اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام کو آگاہی دی جائے۔وزیر اعظم آفس نے

مراسلہ پر عمل درآمد کر کے 30یوم میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی

ہے۔ وزارت آئی ٹی کو 30 یوم میں تمام سرکاری ویب سائٹس پر سیٹیزن پورٹل کا

بینر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس نے چیف

سیکرٹریز ،آئی جیز اور ڈی سی اوز کو بھی آگاہی مہم چلانے سے متعلق اقدامات

کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں