172

1 اگست کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1498ء کرسٹوفر کولمبس پہلا یورپین جس نے وینیزویلا کا دورہ کیا

1774ء فرانسیسی سائنس دان جوزف پریسٹلی نے آکسیجن گیس دریافت کی

1831ء نئے لندن پل کا افتتاح

1834ء برطانوی راج میں غلامی کا خاتمہ

1876ء کولوراڈو امریکا کی 38 ویں ریاست بنا

1902ء امریکا نے فرانس سے نہر پاناما کے حقوق تصرف حاصل کرلیے

1927ء چین میں پیپلز لبریشن آرمی کا قیام عمل میں آیاچین میں عام تعطیل

1936ء برلن اولمپک گیمز کا افتتاح ہوا

1948ء لاہور کے منٹو پارک کا نام تبدیل کرکے ا قبال پارک رکھا گیا

1960ء اسلام آباد کو پاکستان کا دار الخلافہ بنا دیا گیا
1967ء اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا

1981ء موسیقی کے چینل ایم ٹی وی کا آغاز۔

1981ء دنیائے موسیقی کے مشہور ٹی وی چینل ایم ٹی وی کا قیام عمل میں آیا

ولادت

986ء امام القشیری یا امام ابوالقاسم عبد الکریم بن ہوازن القشیری محدث، مفسر اور ماہر علم الکلام تھے۔ دنیائے تصوف میں صاحب رسالہ قشیریہ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ اسلامی تصوف میں اِن کی تصنیف رسالہ قشیریہ مشہور ہے۔

1830ء جان تھامپسن پلاٹس جامعہ اوکسفرڈ میں فارسی کے اسکالر اور مدرس تھے۔ فارسی زبان کے قواعد پر ان کی تحریر کافی مشہور ہوئی۔ انہوں نے گلستان سعدی کا انگریزی ترجمہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے اردو قواعد، اردو اور روایتی ہندی لغت پر بھی کام کیا۔

1910ء اردو کے عظیم شاعر۔ اصل نام نذر محمد راشد 1910ء میں ضلع گوجرانوالا کے قصبے وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ ابتدا میں وہ علامہ مشرقی کی خاکسار تحریک سے بہت متاثر رہے اور باقاعدہ وردی پہن کر اور بیلچہ ہاتھ میں لیے مارچ کیا کرتے تھے۔

1924ء شاہ عبد اللہ (پورا نام مع عربی القاب: صاحب السموء الملک و خادم الحرمین شریف الملک عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود)، سعودی عرب کے چھٹے بادشاہ تھے، 1 اگست 1924 کو پیدا ہوئے اور 23 جنوری 2015 کو وفات پاگئے۔شاہ فہد کے وفات کے بعد آپ شاہی تخت پر یکم اگست 2005 کو بیٹھے۔ فورب میگزین کے مطابق آپ دنیا کے آٹھویں طاقتور ترین انسان تھے

1932ء مینا کماری بھارتی اداکارہ (وفات: 1972ء)

1943ء بشیر احمد بلور یکم اگست 1943ءکو قیام پاکستان سے چار سال قبل پشاور میں پشاور کے معروف تاجر، سماجی و سیاسی خاندان میں بلور دین کے ہاں پیدا ہوئے۔ قانون میں گریجویٹ کیا اور پشاور ہائیکورٹ بار کے رکن بھی رہے – 1970ء میں اے این پی جو اس وقت این اے پی کے نام سے زیر قائم تھی اس میں شمولیت اختیار کی- 2008ءکے عام انتخابات میں پانچویں مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے – 1970ءمیں انہوں نے اے این پی سے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور سیاست میں اہم مقام حاصل کیا۔ 2008ءکے عام انتخابات میں وہ صوبائی حلقہ پی ایف تھری پشاور سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعد ازاں چوتھی مرتبہ اے این پی کے سینئر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے۔ 22 دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور شامل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں بلور کے علاوہ ان کے سیکرٹری اور ایک اعلی پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے –

1945ء ڈوگلاس اوشروف ایک امریکا کے طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا تھا۔ یہ انعام 1996ء میں انھوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان رابڑت کول مین رچرڈسن اور ڈیوڈ لی کے ہمراہ ہیلیم -3 میں سوپر فلوڈیٹی کی دریافت پر یہ انعام ملا۔

1946ء عدیم ہاشمی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر اور ڈراما نویس تھے۔ عدیم ہاشمی یکم اگست، 1946ء کو ڈلہوزی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام فصیح الدین تھا۔ عدیم ہاشمی کا شمار اردو کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔ ان کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں ترکش، مکالمہ، فاصلے ایسے بھی ہوں گے، میں نے کہا وصال، مجھے تم سے محبت ہے، چہرا تمہارا یاد رہتا ہے، کہو کتنی محبت ہے اور بہت نزدیک آتے جا رہے ہو کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ایک ڈراما سیریل آغوش بھی تحریر کیا اور مشہور ڈراما سیریز گیسٹ ہاؤس کے لیے بھی کچھ ڈرامے تحریر کیے۔

وفات

1824ء ماہ لقا بائی چنداؔ اردو زبان کی پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ تھی۔ ماہ لقا بائی کا تخلص چندا تھا۔

ماہ لقا بائی کے بارے میں یہ بھی پڑھیں

1970ء اوٹو ہنرچ وار برک ایک جرمن ماہر فعلیات تھے جنھوں نے طب و فعلیات کا نوبل انعام 1931 میں جیتا تھا اور ایم وار برگ کے فرزند بھی تھے۔

2000ء علی سردار جعفری بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف شاعر تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھے۔

2005ء سعودی حکمران فہد بن عبد العزیز کابیاسی برس کی عمر میں انتقال ہو گیا

تعطیلات و تہوار

بینن کا پرچم بینن کا یوم آزادی

اپنا تبصرہ بھیجیں