165

نوجوان کامیابی کیلئے شارٹ کٹ نہ ڈھونڈیں,جنرل باجوہ

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر

ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں انہوںنے آئی ایس پی آر میں جاری انٹرن شپ

پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے

وابستہ ہے،پاکستان کی نوجوان نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے۔آرمی چیف

کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے نوجوان نسل ملک کو حقیقی منزل کی طرف لے جانے

میں اپنا کردار ادا کرے گی، گزشتہ دود ہائیوں سے پاکستان کو متعدد چیلنجز کا

سامنا کرنا پڑا ، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا۔

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل نے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کیا۔جنرل

قمر جاوید باجوہ نے نصیحت کرتے ہوئے نوجوانوں کو کہا کہ زندگی میں کامیابی

کیلئے شارٹ کٹ نہ ڈھونڈیں، نوجوان نسل پر اعتماد رہے۔ میرٹ اور قانون کی

حکمرانی پر یقین رکھیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں