261

امام الحق نے معافی مانگ لی، آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی

Spread the love

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر امام الحق نے لڑکیوں کو بیوقوف بنانے

اور انہیں دھوکہ دینے کے الزامات سے متعلق پی سی بی کو اپنا موقف دیتے

ہوئے معافی بھی مانگ لی ہے اور آئندہ اس طرح کے معاملات میں محتاط رہنے

کی یقین دہانی بھی کروادی ہے۔پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے قذافی سٹیڈیم

میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امام الحق کا یہ ذاتی معاملہ تھا تاہم

کھلاڑی کے رویہ سے ملک کا امیج خراب ہوتا ہے اسلئے پی سی بی نے ان سے

رویہ کے بارے میں جواب طلب کیا تو اس نے اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے

معافی بھی مانگ لی ہے اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کروائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں