اسلام آباد (کامرس رپورٹر)آئل اینڈ گیش ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم
اگست سے پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کر دی،
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرکے
پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، سمری میں ہائی
اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5روپے 65پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5روپے
15پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت
میں 5روپے 38پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 90پیسے اضافے کی
سفارش کی ہے۔قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم دیں گے، اطلاق یکم
اگست سے ہوگا۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات
کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اوگرا نے 28جون کو پیٹرولیم
مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی
تھی، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 77پیسے کم کرنے کی تجویز تھی۔