pakistan stock exchange 176

کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر 10 پیسے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Spread the love

100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہو کر اس وقت 31 ہزار 565 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔دو روز میں 500 سے زائد پوائنٹس گرچکے

کراچی (کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 160روپے 35 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز سے شدید مندی کا شکار ہے اور اب تک مجموعی طور پر 500 سے زائد پوائنٹس کم ہو چکی ہے ،منگل کی صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 734 کی سطح پر تھا جس میں 7 پوائنٹس کی بہتری آئی تاہم یہ برقرار نہ رہ سکی اور فوری تنزلی کا شکار ہو گئی ، 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہو کر اس وقت 31 ہزار 565 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں