216

سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فورس بنانے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

میںسمگلنگ کی روک تھام کے لئے قومی اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس

بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسٹم اور بارڈر مینجمنٹ فورس دیگر

اداروں سے تعاون بڑھائیں گے۔ پیر کو وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت نئی

اینٹی سمگلنگ پالیسی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر

مملکت علی زیدی اور چاروں صوبوں کے آئی جیز نے شرکت کی ، یہ اجلاس

وزیر اعظم کی ہدایت پر بلایا گیا ،سمگلنگ کی روک تھام کے لئے قومی اور

صوبائی سطح پر ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

کسٹم اور بارڈر مینجمنٹ فورس دیگر اداروں سے تعاون بڑھائیں گے۔ وزیر داخلہ

نے تمام چیف سیکرٹریز کو مزید تجاویز دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر

پر جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سمگلنگ کی

روک تھام کے حوالے سے نئی پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں