120

منی لانڈرنگ،زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

Spread the love

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی۔

میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس دوران سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری کے پیش کردہ اخباری تراشوں پر دلائل دیئے۔

لطیف کھوسہ نے دوران سماعت شہزاد اکبر سے متعلق خبر پڑھ کر سنائیدوسری طرف نیب نے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی۔

عدالت نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور کہا کہ سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں