138

دولت مشترکہ ایشیا ریجن کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آج شروع ہوگی

Spread the love

بنگلا دیش، سری لنکا سمیت دیگر سینیٹ قومی وصوبائی اسمبلیوں سے وفد بھی شریک ہونگے

سپیکر گلگت بلتستان سپیکر آزاد کشمیر اور غیرملکی اراکین پارلیمنٹ خصوصی طور پر شرکت کریں گے

اسلام آباد (نامہ نگار)دولت مشترکہ ایشیا ریجن کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کل پیرکو سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ 2 اگست تک جاری رہے گی۔ پاکستان کی میزبانی میں کانفرنس میں بنگلا دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کی اسمبلیوں سے وفد بھی شریک ہونگے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کانفرنس کی صدارت کر ینگے۔ کانفرنس کا موضوع “ایک خوشحال اور ترقی یافتہ جنوبی ایشیا کیطرف پارلیمانی سفر ہے” ۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر اور سیکرٹری جنرل سی پی اے اکبر خان سمیت اہم مبصرین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ سپیکر گلگت بلتستان سپیکر آزاد کشمیر اور غیرملکی اراکین پارلیمنٹ خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔سی پی اے جنوبی ایشیا ریجن کی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں