164

لندن سے حج کیلئے سائیکلوں پر سفر کرنیوالے نوجوان مصر پہنچ گئے

Spread the love

قافلے میں 7 نوجوان پاکستانی نژاد شامل ہیں جبکہ آٹھویں کا تعلق سری لنکا سے ہے

قاہرہ(ویب ڈیسک)  لندن سے 8 نوجوانوں کا ایک قافلہ جو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل سائیکلوں پر حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوا تھا، مصر پہنچ گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  قافلے میں 7 نوجوان پاکستانی نژاد شامل ہیں جبکہ آٹھویں کا تعلق سری لنکا سے ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیکل سواروں کا اصل مقصد حج کے ساتھ ساتھ 5 ممالک کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے چندہ اکھٹا کرنا ہے۔سائیکل سوار قافلے کے سربراہ 45 سالہ طاہر حسن اختر   نے کہا  کہ انہوں نے یہ سفر ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں