146

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری

Spread the love

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 18 ایم این ایز،ایم پی ایز6 سینیٹرز9 آرمی آفیسرز 104 سرکاری آفیسرز197 پولیس آفیسرز12 غیر ملکی ڈپلومیٹس49 میڈیا کے نمائندوں 30 جبکہ 6 عدلیہ کے افسران سمیت 431 وی آئی پیز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری ،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر18 ایم این ایز،ایم پی ایز6 ،سینیٹرز9 آرمی آفیسرز،104 سرکاری آفیسرز،197،پولیس آفیسرز،12،غیر ملکی ڈپلومیٹس49 ،میڈیا کے نمائندوں30، جبکہ6عدلیہ کے افسران سمیت431وی آئی پیز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی گئی،قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو بلاامتیاز یقینی بنایاجارہا ہے

ٹریفک کورواں دواں رکھنا ،شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی اورسفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہیں،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدتفصیلات کے مطابق ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور قانون کی پاسداری کو قائم رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹر یفک قوانین کے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی جاری ہے اس سلسلے میںرواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے18 ایم این ایز،ایم پی ایز6،سینیٹرز،9 آرمی آفیسرز،104 سرکاری آفیسرز،197 پولیس آفیسرز،12،غیر ملکی ڈپلومیٹس،49 میڈیا کے نمائندوں 30 جبکہ6عدلیہ کے افسران سمیت431 وی آئی پیزکے خلاف قانونی کاروائی کی گئی کاروائی کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے

ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشید نے کہا کہ تما م پولیس افسران بلا تفریق کا روائی عمل میںلا ئیں اور ٹر یفک قوانینکے خلا ف ورزی کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ بر تی جا ئے قانون سب کے لئے برابر ہے جو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،کاروائی کا مقصدشہریوں کو سزا دینا ہرگز نہیں ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کو رواں دواں ،شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی ،ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کو بلا امتیاز کو  یقینی بنایا جائے تاکہ شہری روڈ پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں 

اپنا تبصرہ بھیجیں