ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 112

عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں، فردوس عاشق

Spread the love

عرفان صدیقی کوہتھکڑی لگانا درست نہیں،معاملے کی تحقیقات کرینگے،کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی

دوطرفہ موقف کوسننا پڑے گا پھرمعاملے کا پتہ چلے گا، ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے

ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،حکومت کی پالیسی نہیں کہ پس پردہ اقداما ت کرے

کرایہ دار کی معلومات جمع کروانی ہوتی ہے، یہ قانون( ن) لیگ کے دور میں بنا اور اسکا پرچارمریم اورنگزیب اورمریم نوازبھی کرتی تھیں

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ہمیں بھی عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں،

عرفان صدیقی کوہتھکڑی لگانا درست نہیں، عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کریں گے اور یقین دلاتے ہیں کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، دوطرفہ موقف کوسننا پڑے گا پھرمعاملے کا پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،حکومت کی پالیسی نہیں کہ پس پردہ اقداما ت کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت کرایہ دار کی معلومات جمع کروانی ہوتی ہے، یہ قانون( ن) لیگ کے دور میں بنا اور اسکا پرچارمریم اورنگزیب اورمریم نوازبھی کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گزشتہ شب گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں