124

جیلیں بھر دینگے حکومت کو نہیں مانیں گے،مریم نواز

Spread the love

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے

کہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت

کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کیساتھ ساتھ اس مسئلے کو بھی ہر فورم

پراٹھائینگی ،موجودہ صوبائی حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے نیب

انتقامی کارروائی کے نام پر سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش

یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری کی 64 ویں سالگرہ پر خصوصی مضمون

کررہے ہیں ،نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا

ملکی معیشت نہ ہونے کے برابر ہے ،جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں

مانیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سردار

یعقوب خان ناصر کی جانب سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع

پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،عوامی نیشنل پارٹی کے

مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،سینیٹر کبیر محمدشہی،صفدر

عباسی،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی،جمعیت علماء

اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،سابق اسپیکر بلوچستان راحیلہ حمید

درانی ،ارباب فاروق کاسی،رشیدخان ناصر،عصمت اللہ سالم،مسلم لیگ(ن)کے

صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے مریم نواز نے کہاکہ

پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے گزررہی ہے امریکہ اپنے مفادات حاصل

کرنے کیلئے پاکستان کوایک بار پھر استعمال کررہی ہے اور نا لائق وزیر اعظم

اپنے ناکام دورے کو کامیاب دورہ سمجھ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں جس کے

خطرناک نتائج برآمد ہونگے وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں

مزید پڑھیں:اپوزیشن جماعتوں کا یوم سیاہ ،حکومت کو نہیں مانیں گے،اپوزیشن رہنمائوں کا اعلان

مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے موجودہ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے

کیونکہ موجودہ حکمران عوام پر مسلط کیا ہے جس کی وجہ سے آج عوام دو وقت

کی روٹی کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کر

دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے

کامیاب جلسے نے حکمرانوں کا جینا حرام کردیا اور میڈیا پر پابندی لگا کر

اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کو کوریج نہیں دی گئی کہ یہ جمہوریت ہے ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں