154

پولیس افسران کو دھمکیاں، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

کراچی(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے

خلاف پولیس کو دھمکانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سوشل میڈیا پر ملک شہزاد

اعوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رکن سندھ اسمبلی آئی جی، ڈی آئی جی اور

ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ شہزاد اعوان نے پولیس افسران کو چوک

پر الٹا لٹکانے کی دھمکیاں دی تھیں، دھمکیاں دینے کے خلاف تھانہ اتحاد ٹائون

میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں