149

لیگی سینٹرزکی سنجرانی کے عشائیہ میں شرکت کی وضاحت قبول

Spread the love

اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے عشائیہ میں

شرکت پر ن لیگی سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان کی وضاحت پارٹی قیادت

نے قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطا بق دونوں سینیٹر نے پارٹی کو بتایا کہ وہ

سمجھے تمام سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے،اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما جاوید

عباسی کا کہنا ہے کہ دونوں سینیٹرز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن کے

نمبر پورے ہیں، یکم اگست کو ایکشن ہوگا،سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ ان

سینیٹرز سے جواب لینے کے بعد ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے بغیر اطلاع دئے چیئرمین سینیٹ کے

عشائیے میں شرکت کرنے والے پارٹی کے دو سینیٹرز کو شو کاز نوٹس جاری

کیے تھے۔
شرکت ،وضاحت

اپنا تبصرہ بھیجیں