135

گھوٹکی الیکشن میں تبدیلی والوں کو شکست ہوئی،بلاول بھٹو

Spread the love

گھوٹکی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے

گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کی کامیابی پرسردارمحمدبخش مہرکو مبارکباد پیش

کرتے ہوئے کہاہے کہ میں گھوٹکی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے

ساتھ مل کر سلیکٹیڈ وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ نیا پاکستان نہ کھپے،گھوٹکی

الیکشن میں عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان اور تبدیلی والوں کو شکست ہوئی۔

گھوٹکی کے علاقے عادل پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول

بھٹوزرداری نے کہا کہ آج عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان اور تبدیلی والوں کو

شکست ہوئی ہے،اب ہمیں ہمارے عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق کے لئے

جدوجہد کرنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر گھوٹکی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے

ہوئے کہا کہ گھوٹکی والوں نے سیلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ نہ

کھپے نیا پاکستان نہ کھپے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سردار محمد بخش خان

مہر کٹھ پتلیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں

جیتی ہوئی نشست کسی اور کو دے دی گئی، عوام نے الیکشن کروا کردوبارہ

پاکستان پیپلز پارٹی کو جتوائی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ گھوٹکی

بھٹو کا ہے خان گڑھ بھٹو کا ہے، آئی ایم ایف بجٹ والوں کے لئے این اے

205کی شکست پہلی شکست ہے،نئے پاکستان والوں کو اور تبدیلی والوں کے

لئے،مزید شکست ان کا مقدر بنے گی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں