162

شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3بچیاں جاں بحق

Spread the love
Image result for ‫شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3بچیاں جاں بحق‬‎

چوتھی بچی ساہیوال اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے

پنجاب فورڈ اتھارٹی نے دکان سے تمام مشروبات قبضہ میں لے کر نمونہ جات حاصل کر لئے

ڈی سی پاکپتن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

عارف والا(نامہ نگار) پاکپتن میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔عارف والہ کے نواحی گاوں 67ای بی میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 4بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچیاں دم توڑ گئیں جبکہ چوتھی بچی ساہیوال اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6سالہ مریحہ،5سالہ فاطمہ اور 5سالہ میشا شامل ہیں جبکہ 6سالہ سائرہ ساہیوال ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جعلی کولڈ ڈرنک بیچنے والا دکان دار اپنے اہل خانہ سمیت گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پنجاب فورڈ اتھارٹی نے دکان سے تمام مشروبات قبضہ میں لے کر نمونہ جات حاصل کر لئے۔ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں