Sardar Muhammad Baksh Mehar 133

پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر نے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا

Spread the love
Sardar Muhammad Baksh Mehar
پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر نے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں پیپلز

پارٹی کے سردار محمد بخش مہر نے میدان مار لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ

کے ضلع گھوٹکی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی انتخاب

کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ تمام پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر

سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر نے

89180 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار احمد علی مہر نے

72499 ووٹ حاصل کیے۔پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5

بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 60

ہزار سے زائد ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 980 جبکہ خواتین

ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 895 ہے۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے

290 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے۔این اے 205 میں ضمنی انتخاب کو شفاف

بنانے اور امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کیساتھ

ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے۔ انتہائی حساس پولنگ

اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔


گھوٹکی,ضمنی الیکشن

اپنا تبصرہ بھیجیں