Afghan President 134

امریکہ ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق بیان کی وضاحت کرے ،اشرف غنی

Spread the love

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان قوم نے اپنی

قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق نہ کسی غیرملکی سربراہ کو کبھی دیانہ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے افغان مسئلے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے

ہوئے کہا ہے کہ افغان قوم نے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق نہ کسی

غیرملکی سربراہ کو کبھی دیانہ دے گی۔ا نہوں نے کہا کہ امریکا سے ہمارے

تعلقات مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر منحصر ہیں۔ افغانستان میں قیام امن

کیلئے امریکا کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ افغان قیادت کے بغیر کسی کو افغان قوم

کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔افغان صدر نے کہا کہ امریکا عمران خان

سے ملاقات میں صدرٹرمپ کے افغانستان سے متعلق بیان کی وضاحت دے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں