Bilawal Bhutto Zardari 88

عالمی سطح پر حکومتی اقدامات کی غیرمشروط حمایت کرتے ہیں،بلاول بھٹو

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت

کی خارجی محاذ پر غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ

ہر ایک کو دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی

چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان کے رویے کے باوجود ہمیں وسیع تر

قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوگا، ہر ایک کو دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج

کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے، ضروری ہوا تو معیاری تنقید بھی

کروں گا مگر پاکستان کیلئے ہمیشہ حمایت کروں گا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا

مجھے وزیراعظم کی غیر جمہوری، غیر سیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پر

تحفظات ہیں، مجھے وزیراعظم کے بیرون ملک رویئے اور خصوصی طور پر

امریکہ میں جلسے پر بھی اعتراض ہے، عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے

کے بجائے پی ٹی آئی چیئرمن کے طور پر خود کو پیش کیا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں