plastic bags 115

اسلام آباد میں 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا

ہے کہ 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، خلاف ورزی

کرنے والے انڈسٹری کو پہلی بار ایک لاکھ،دوسری بار خلاف ورزی پر2 لاکھ

اور تیسری بار خلاف ورزی پر 5لاکھ روپے جرمانہ ہو گی اور سزا دی جائے

گی،اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر میں اگر جانوروں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار

ایم سی آئی ہے، مرغزارچڑیا گھر میں مالی بے ضابطگی نظر آئی ہے شائد اس

لئے وہ ہمارے حوالے نہیں کی جا رہی ،یقین دلاتے ہیں کہ وزارت ماحولیاتی

تبدیلی مرغزارچڑیا گھر بہتر انداز میں چلائے گی اور جانوروں کی اچھی دیکھ

بھال رکھے گی۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے

ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی

لگائی جا رہی ہے، وفاقی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر ہر فرد 3سے

4بیگز استعمال کرتے ہیں، تمام افراد جو مینوفیکچرز ہیں وہ 14 اگست سے پہلے

ختم کر دیں اور ہمارے ساتھ مل کر اس مہم میں شامل ہو جائیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں