117

وہ وقت ضرور آئے گا جب ملک خوشحال ہوگا,وزیراعظم عمران خان

Spread the love

واشنگٹن(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت

سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں حکومت سرمایہ

کاروں کو کاروبار کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرے گی،امریکہ میں مقیم پاکستانی

برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے، واشنگٹن میں

تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمرا ن خان نے کہا کہ

چین کے بعد جاپان بھی پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتا ہے تمام وسطی ایشیائی

ملک سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، خشکی میں گھرے وسطی ایشیا

کے ملک بھی اپنی تجارت کے لئے گوادر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چین زرعی

شعبے میں پاکستان سے وسیع تر تعاون کررہا ہے وزیراعظم نے مزید کہا کہ 70

کی دہائی میں سوشل ازم نے ہماری صنعتوں کا بیڑہ غرق کیا جب تک منافع نہیں

ہوگا سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائے تو ملک

ترقی نہیں کر سکتا۔ 60 کی دہائی میں پاکستان کی صنعتی پیداوار انڈونیشیاء

،ملائیشیاء اور سنگا پور کے برابر تھی مائنڈ سیٹ بدل کر ملک کو

انڈسٹریلائزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور سرمایہ

کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ

کاری کے خواہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے وزیراعظم

سیکرٹریٹ میں ون ونڈوآپریشن شروع کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں ووٹ

کاحق دینے سمیت حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخاب لڑنے کی

اجازت دینے پربھی غورکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین،سعودی عرب،قطر

اور یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاجر خیرات دینے نہیں

منافع کماتے آئے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بے دریغ

قرضہ لے کر ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا 10 سال میں ملکی قرضہ

6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپے ہو گیا انہوں نے کہا کہ وہ وقت ضرور

آئے گا جب ملک خوشحال ہوگا پاکستان جتنا خوشحال ہوگا بیرون ملک پاکستانیوں

کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں