130

ن لیگ پر ایک اور کیس، اویس لغاری پر پانی چوری کا مقدمہ درج

Spread the love

رکن پنجاب اسمبلی اویس لغاری نے کیس کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

حکمران ظلم و بربریت اور اوچھے سیاسی ہتھکنڈے چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچیں،اویس لغاری

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) (ن) لیگ کے رہنما اویس لغاری کے خلاف نہری پانی چوری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، رکن پنجاب اسمبلی نے کیس کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔اویس لغاری کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کیا گیا، نون لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ موضع بستی جام میں ان کا کوئی رقبہ ہی موجود نہیں۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محکمہ انہار کے حکام نے غلطی کا احساس کرتے ہوئے پولیس کو بروقت آگاہ بھی کردیا تھا مگر اس کے باوجود حکمرانوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا، حکمران ظلم و بربریت اور اوچھے سیاسی ہتھکنڈے چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں