مریم اورنگزیب میر شکیل 60

وزیراعظم امریکا میں پاکستانیوں کو اپنی حکومت کی نالائقی بھی بتاتے، مریم اورنگزیب

Spread the love

عمران صاحب امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کی ملک میں روٹی، کاروبار اور آواز سب بند ہے

امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا، وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار ختم ہوگیا، کاروبار بند ہے، وزیراعظم امریکہ میں پاکستانیوں کو اپنی حکومت کی نالائقی بھی بتاتے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر انہوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کی آج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے، عمران صاحب امریکا میں تقریر میں یہ بھی بتاتے کے آپ پاکستان میں اپوزیشن کو میڈیا پہ دکھانے پر پا بندی لگا کر آئے ہیں۔ عمران صاحب یہ بھی بتاتے کے پاکستان میں ہر مخالف آواز بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب امریکا میں لوگوں کو بتاتے کہ آپ نالائق، نااہل اور سیلیکٹڈ ہیں، عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں ملک کے ساتھ کیا ظلم کیا، یہ امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ آپ نے 18 جعلی اکائونٹس کا جواب نہیں دیا اور سوال صرف اپوزیشن سے کررہے ہیں، یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں کتنے سوال علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور بی آر ٹی کی ٹیم سے کئے ہیں، عمران صاحب امریکہ میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب امریکا میں تقریر میں یہ بھی بتاتے 10 ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ترقی 2.9 ہوگئی ،امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا، 10 ماہ میں ترقی 2.9 اور مہنگاائی 13 فیصد ہو گئی، یہ بھی بتاتے کہ 10 سال میں پہلی بار بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ، عمران صاحب تقریر میں یہ بھی بتاتے کہ آپ کے چور ہونے کی وجہ سے عوام نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Captcha loading...