عمران خان نے مضبوط عزم سے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا، فردوس عاشق

Spread the love

امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، انہوں نے اپنی جدوجہد اور اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا، امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم قابلِ فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی، کپتان کے شاندار استقبال پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوامی وزیر اعظم نے عوامی انداز سے امریکہ میں پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا ویژن رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایسی ریاست کا تصور دیا جہاں کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا ملے، ریاستِ مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور دیا گیا جہاں حکمران عوام کو جوابدہ ہوں ، وزیر اعظم عمران خان نے ایسی ریاست کا تصور دیا کہ جہاں امیروں سے لے کر غریبوں پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی جدو جہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply