عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، بلاول بھٹو

Spread the love

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا، اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔

Please follow and like us:

عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، بلاول بھٹو” ایک تبصرہ

Leave a Reply