منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

Spread the love

فریال تالپور کو دوبار29جولائی کو تفتیش میں ہونیوالی پیشرفت رپورٹ کے ہمراہ پیش کیا جائے،عدالت کی ہدایت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے فریال تالپور کو دوبارہ 29 جولائی کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ کے ہمراہ پیش کیا جائے۔ نیب راولپنڈی کے حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ فریال تالپور سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے فریال تالپورکے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 29جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply