رانا ثنا اللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد

Spread the love

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور کی سیشن عدالت نے گرفتار رانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ سوموار کو سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے رانا ثنااللہ کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔جیل حکام کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کو ان کی طبیعت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے، ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے، رانا ثنااللہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں ان کے صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے

Please follow and like us:

Leave a Reply