آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل سیارہ مریخ 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کے لیے اللہ نے چاہا تو ایک اچھا دن ثابت ہوگا۔ ایک مشکل تو صبح ہی حل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اور باقی معاملات میں بھی قدرے بہتری آئے گی۔

برج ثور سیارہ زہرہ 21 اپریل سے 20 مئی

آج آپ کے لیے اللہ نے چاہا تو ایک اچھا دن ثابت ہوگا۔ ایک مشکل تو صبح ہی حل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اور باقی معاملات میں بھی قدرے بہتری آئے گی۔

برج جوزہ سیارہ عطارد 21 مئی سے 20 جون

ایک بڑی مشکل سے ان شاء اللہ نجات حاصل ہوگی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے واضع امکانات روشن ہیں۔ آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ہوگا۔

برج سرطان سیارہ قمر 21 جون تا 20 جولائی

آپ کو بدنظر ی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس وقت حاسدین کی نظروں میں آئے ہوئے ہیں۔ صبح کو ہی صدقہ دیں۔ اور ساتھ سورہ فلک اور الناس پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔

برج اسد سیارہ شمس 21 جولائی تا 21 اگست

اندازے سے زیادہ آج کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ جو لوگ مالی طور پر مشکلات کا شکار تھے۔ وہ بھی آج آسانی محسوس کریں گے۔ آج کا دن آپ کی نوکری میں بھی تیزی آئے گی۔

برج سنبلہ سیارہ عطارد22 اگست تا22 ستمبر

راستے میں اگر کوئی مشکل بھی آرہی ہے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ یہ عارضی ہے جو امید ہے کہ کل شام تک ختم ہوجائے گی۔ آج صرف دعا اور صدقے سے کام چلائیں۔

برج میزان سیارہ زہرہ 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دوسرے سے فائدہ ملے گا آپ کو روزگار کے حصول میں ان شاء اللہ اب بہتری کا سامنا ہے۔ اور جو لوگ کافی دنوں سے بیمار چلے آرہے تھے اب ان کے لئے اچھی خبریں ہیں۔

برج عقرب سیارہ مریخ23 اکتوبر سے 22نومبر

اپنوں کی طرف سے جو پریشانی لے کر چل رہے تھے۔ اب اس حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے روزگار کے حوالے سے بھی اچھی اور فائدہ مند اطلاع ملے گی۔

برج قوس سیارہ مشتری 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی قسم کی شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔ ان کو آج غیر متوقع طور پر بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔ اور قرض کی ادائیگی میں بھی غیبی مدد ملتی نظر آتی ہے۔

برج جدی سیارہ زحل 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج کا دن یاری دوستی کے معاملات میں اچھا اور مدد گار رہے گا۔ آپ کو کسی حوالے سے فائدہ بھی ملے گا۔ اور جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی وہ ان شاء اللہ دور ہو جائے گی۔

برج دلو سیارہ زحل 20 جنوری سے 18 فرروری

آپ دل کے معاملات ٹھیک کریں۔ اور چھوڑی دیں سارے غلط کام۔ جو بھی پردہ غیب سے مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔ اور کوشش کریں کہ صاف اور سیدھے راستے پر چلا جائے۔

برج حوت سیارہ مشتری19 فروری سے 18 مارچ

ناچاہتے ہوئے بھی ایک کام ایسا کرنا پڑے گا جو مزاج کے خلاف ہو۔ اور مالی طور پر خود کو کمزور بھی سمجھ رہے ہیں۔ اس کا بھی سلسلہ آج سے بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply