156

پنجاب بھر کے 27 بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ 2 سیل 5 کوبھاری جرمانے عائد 19 ہوٹلوں کو وارننگ نوٹس جاری

Spread the love

لاہورمیں 9، فیصل آباد 5، ملتان1، راولپنڈی 5، گوجرانوالہ 5 اور سیالکوٹ میں 2 ریسٹورنٹس کی چیکنگ

لاہور (وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک ہی معیار، چھوٹے بڑے کاروبار پر قوانین کا یکساں نفاذ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرصوبہ بھر میں تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلز کی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے 27 بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 2 سیل، 5 کو 1 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے اور مزید بہتری کے لیے 19 ہوٹلوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹلز کی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر کے 27 بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ کی۔ لاہورمیں 9، فیصل آباد میں 5، ملتان 1، راولپنڈی 5، گوجرانوالہ 5 اور سیالکوٹ میں 2 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

زائدالمیعاد کھوئے، چیز، کھلے ملاوٹی مصالحہ جات اورگلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر 2 ہوٹل سیل اور 5 کوبھاری جرمانے عائدکیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گلی سڑی مچھلی، ناقص سٹوریج، زائدالمیعاد گوشت، مصالحہ جات، فنگس لگے ناریل اور خراب سوجی کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید برآں ایک لاکھ 10 ہزار کے جرمانے اور مزید بہتری کے لیے 19 ہوٹلوں کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور یکساں میرٹ پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق قوانین کا نفاذ ہر چھوٹے بڑے بزنس پر ایک جیسا ہونے سے تبدیلی آئی ہے۔ پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف اور صرف حفظانِ صحت اصولوں کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں