181

بھارت کے اٹوٹ انگ کے غبارے سے خود ہی ہوا نکل گئی: سید علی گیلانی

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے بھارت کے وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے بھارت کے اٹوٹ انگ کے غبارے سے خود ہی ہوا نکل گئی۔ حل تنازعات کا نکالا جاتا ہے اور بھارتی حکمرانوں کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کو ”اٹوٹ انگ” قرار دینے کے باوجود اس کے حل کی باتیں ہورہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جو مسائل حل طلب ہوں، متنازعہ ہوں حل اُن ہی کا نکالا جاتا ہے۔ ”دیر آید درست آید”

بھارتی حکمران غیر شعوری طور ہی سہی حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔حریت چیرمین نے بھارتی وزیر دفاع کے اس بیان کہ ”ہم خود ہی جموں کشمیر تنازعہ حل کریں گے”کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کے ساتھ کروڑوں انسانوں کی زندگیاں وابستہ ہیں، نئی نسل کے مستقبل کا دارومدار ہے، اس کے حل کے لیے قربانیوں کی ایک طویل اور خونین داستان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں