آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل
ایک عجیب سی بندش والی صورتحال بنی ہوئی ہے جو آپ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ بہرحال سات بار سورۃ فلک اور سورۃ الناس پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیں۔

برج میزان
نماز کی طرف توجہ دیں روحانی طو پر کمزور ہونے کی وجہ سے آپ کے ساتھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ باوضو بھی رہا کریں اور دن میں کم از کم 100 بار (اﷲ) کا ورد لازمی کریں۔

برج ثور
ابھی تک آپ مناسب راستے پر نہیں آئے زائچہ بتا رہا ہے کہ آگ زحل کھڑا ہوا ہے جو آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ صدقہ دیں اور استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کریں۔

برج عقرب
ایک اہم معاملے سے نکلنے میں کامیابی ملے گی اور اپنوں کے درمیان جو اختلافات چل رہے تھے اس کے ختم ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں، پرانی خواہش پوری ہوسکتی ہے۔

برج جوزہ
آج اچھا دن ثابت ہوگا۔ پچھلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ ان سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے آج روزگار کے حوالے سے بھی نیا راستہ مل سکتا ہے، دعا کریں۔

برجقوس
کچھ ایسے اثرات معلوم ہوتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی انجانی سی بندش نے آپ کو تنگ رکھا ہے اور ممکن ہے کہ ساری رکاوٹوں کی جڑ بھی وہی ہو استخارہ کرلیں بہتر ہے۔

برجسرطان
صورتحال ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، آپ کو اب نماز اور سچی توبہ سے مدد لینا ہوگی۔ اس وقت خاموشی سے اپنے کام پر نظررکھیں اور ہر طرح کی دوستی سے بھی دور رہیں۔

جدی
آپ کافی دنوں سے اپنے معاملات میں لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ اس سے آپ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ابھی بھی وقت ہے پوری توجہ دیں اور حالات کا از سر نو جائزہ لیں۔

برج اسد
آپ کسی چیز کے زیر اثر ہیں۔ سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں اور اپنے اوپر پھونک لیں۔ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں رسک بالکل بھی نہ لیں تو بہتر ہے۔

برج دلو
زائچے نے کافی دنوں کے بعد اب اپنی پوزیشن بدلنا شروع کردی ہے۔ اب کافی کچھ بدلے گا لیکن آہستہ آہستہ آپ صبر سے کام لیں۔ میرے اﷲ نے چاہا تو مشکلات روزانہ کے حساب سے کم ہوں گی۔

برج سنبلہ
بڑی شاندار پوزیشن ہے آپ کے زائچے کی۔ آپ اﷲ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور آپ کو شام تک اور بھی اچھی خبریں ضرور ملیں گی۔

برج حوت
پریشانی دینے والا ستارہ زحل کل شام زائچے سے نکل گیا تھا۔ اب چار دنوں کے بعد ہی صورتحال بدل کر آپ کے حق میں ہوگی۔ کیونکہ ہر چار روز بعد ہی ستارہ ایک قدم آگے چلتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply