امریکا سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں،شاہ محمود قریشی

Spread the love

ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں، اس لیے امریکا میں امداد مانگنے نہیں بلکہ نئی سوچ اور نقطہ نظر کے ساتھ واشنگٹن آئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ واشنگٹن سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں، ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں، اس لیے امریکہ میں امداد مانگنے نہیں بلکہ نئی سوچ اور نکتہ نظر کے ساتھ واشنگٹن آئے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں، اس لیے امریکہ میں امداد مانگنے نہیں بلکہ نئی سوچ اورنکتہ نظر کے ساتھ واشنگٹن آئے ہیں، امن و استحکام کی بات کررہے ہیں اور واشنگٹن سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم مشکل معاشی صورت حال سے دوچار ہے جو ورثے میں ملی ہے لیکن دورہ امریکہ میں خود داری سے بات کریں گے اور عمران خان امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں کے بند کمروں میں کمیونٹی اجلاس ہوتے رہے ہیں، امریکہ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی عمران خان کو سننا چاہتی ہے اور وہ نئے پاکستان کے تصور سے آگاہ ہونا چاہتی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply