75

گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، مسافر محفوظ

Spread the love

تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا

گلگت (نامہ نگار) گلگت ائیر پورٹ پرقومی ایئرلائنز(پی آئی اے) کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608اسلام آباد سے گلگت پہنچی تو رن وے سے پھسل گئی اور کچے میں اتر گئی تاہم پروں کے باعث طیارہ الٹنے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا، پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں،طیارے میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے کے معاون پائلٹ وقاص اور خاتون پائلٹ مریم سے ابتدائی بیان لے لیا گیا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کے کہ دونوں پائلٹ تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی فلائیٹ نہیں اڑا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں