آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Spread the love

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کے روزبلوچستان(کوئٹہ، قلات، سبی، نصیر آباد، مکران ڈویژن)،مالاکنڈ، ہزارہ، مر دان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پشاور،کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ڑوب، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژنسوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویڑن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے

Please follow and like us:

Leave a Reply