143

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں پر پابندیاں غیر انسانی ہیں،جواد ظریف

Spread the love

ایران کیخلاف مسلط کردہ جنگ کے تجربے کے پیش نظر ایرانی میزائل پروگرام اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے لازمی ہے

جاپانی وزیر اعظم نے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر امریکی حکام کے پیغام کو زبانی بیان کیا،اس میں کوئی نئی بات نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں کیخلاف سفری پابندیاں لگانے کو غیر انسانی قرار دے دیا۔ نیویارک میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں اور ان کے گھر والوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لگادی گئی ۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام پر مراسلے بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر امریکی حکام کے پیغام کو زبانی بیان کیا،اس میں کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے ایرانی میزائل پروگرام سے متعلق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف مسلط کردہ جنگ کے تجربے کے پیش نظر ایرانی میزائل پروگرام،اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں