کھڑکیاں دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہونے کی اجازت: قوانین جاری

Spread the love

چھاپے کے وقت قبضہ میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیارکی جائے گی

یہ فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو بھی فراہم کی جائے گی ،نوٹیفیکیشن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گھروں اور وفاتر پر چھاپے مارنے کے حوالہ سے قوانین جاری کر دیئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ای سی پی کی ٹیم مقامی مجسٹریٹ کی اجازت لے کر اور مقا می پولیس کی مدد سے کسی بھی جگہ پر اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار سکے گی۔ ریڈ کے وقت متعلقہ تفتیشی افسر اورایس ایس سی پی کے دو دیگر افسران کو گواہی کے لئے ساتھ رکھا جائے گا۔

اگر ٹیم کو کسی گھر یا عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی تو پھر ایس ای سی پی کسی عمارت کا گھر کا دروازہ یا کھڑکی توڑ سکتی ہے۔ چھاپے کے وقت قبضہ میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیارکی جائے گی۔ یہ فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو بھی فراہم کی جائے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ای سی پی الیکٹرانکس اشیاء کو قبضہ میں لینے کا اختیار رکھتی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رولز کی خلاف ورزی پر کمپنی اور ریڈنگ ٹیم کو بھی جرمانہ ہو سکتا ہے اور خلاف وزری مسلسل جاری رہنے کی صورت میں روزانہ ایک لاکھ روپے کے حساب سے جرمانہ ہو گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply