لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، فردوس عاشق

Spread the love

شاہی خاندان کی اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے

مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو، پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہو رہی ہے،ٹویٹ

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے،شاہی خاندان کی اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانون پر عمل داری رنگ دکھا رہی ہے، چوروں کے 100 دنوں کے بعدشاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔ تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں

Please follow and like us:

Leave a Reply