137

پرنس ہیری کی نوجوانوں کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش

Spread the love

لندن(صرف اردو ڈاٹ کام) برطانوی شہزادہ ہیری نے نوجوانوں کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کو باضابطہ تعاون کی پیشکش کر دی۔برطانوی شہزادے کی جانب سے کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹر لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پر عثمان ڈار نے بھی شرکت کی ۔ عثمان ڈار نے نوجوانوں کو کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے ویژن اور کامیاب جوان پروگرام سمیت یوتھ پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنس ہیری نے کہاکہ کامیاب جوان کی طرز کے پروگرام نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان چاہے تو پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کو روزگار, تعلیم اور فنی تربیت کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان میں پہلی دفعہ نوجوانوں پر مرکوز جامع یوتھ پالیسی بنا دی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کے لئے تاریخی بجٹ مقرر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث نوجوانوں کو نظر اندار کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ رواں ماں کے آخر میں وزیراعظم نوجوانوں کے لئے لینڈ مارک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مالی اور تکنیکی تعاون کی پیش کش پر برطانوی حکومت اور پرنس ہیری کے شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مشترکہ کوششیں شروع کرنا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ پٹریسیہ اسکاٹ لینڈ اور 21 ممالک کے یوتھ منسڑز نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں