مون سون کی بارشیں: جنوبی ایشیا میں 200 سے زائد افراد ہلاک

Spread the love

نئی دہلی، کٹھمنڈو(وائس آف ایشیا)جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور نیپال میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ان ملکوں میں شدید بارشوں اور سیلابوں سے دو سو سے زائد انسانی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایک بڑی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔

لاکھوں انسانوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں عمارتوں کے گرنے اور وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ نیپال میں تراسی افراد ہلاک اور پینتیس لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ مشرقی بھارتی ریاست بہار میں بارشوں اور سیلابوں سے خطرناک صورت حال پیدا ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی زد میں آ کر دو گینڈوں سمیت تیس جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply