18 جولائی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1993ء پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبد الوحید کاکڑ کے دباؤ پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر غلام اسحاق خان اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔

1993ء معین الدین احمد قریشی پاکستان کے نگران وززیر اعظم مقرر۔

1980ء بھارت نے اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ روہنی اول خلا میں چھوڑا

1977ء ویت نام اقوام متحدہ کا رکن بنا

1963ء شام میں فو جی حکومت کا خاتمہ ہوا

1960ء امریکی فوج پہلی بارکانگو میں داخل ہوئی

ولادت

1635ء رابرٹ ہک، برطانوی سائنس سان

1845ء ڈبلیو جی گریس، برطانوی کرکٹ کھلاڑی

1918ء جنوبی افریقہ کے پہلے منتخب صدر اور نوبل انعام یافتہ نیلسن منڈیلا

1927ء مہدی حسن خان، بر صغیر پاک و ہند میں مہدی حسن کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ مہدی حسن کی گائیگی بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ہے اور بھارت کی ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر نے ایک بار مہدی حسن کی گائیگی کو ’بھگوان کی آواز‘ سے منسوب کیا تھا۔ مہدی حسن ایک سادہ طبیعت انسان تھے اوربعض اوقات بات سیدھی منہ پر کر دیا کرتے تھے۔ فلمی موسیقی کے زرخیز دور میں مہدی حسن کو احمد رشدی کے بعد دوسرے پسندیدہ گلوکار کا درجہ حاصل رہا۔

یہ بھی پڑھیں

1939ء جیری مور، امریکی فٹ بال کھلاڑی کوچ

1949ء ڈینس للی، آسٹریلین کرکٹ کھلاڑی

1974ء ایلن مورسن، برطانوی شاعر

1977ء کیلی رئیلی، برطانوی اداکارہ

1982ء پریانکا چوپڑا، بھارتی اداکارہ

وفات

715ء محمد بن قاسم فاتح باب الاسلام

1318ء رشید الدین طبیب کو رشید الدین فضل اللہ ہمدانی (فارسی: رشیدالدین فضل‌اللہ همدانی‎) بھی کہا جاتا ہے۔ وہ 1247 میں فارس کے مقام ہمدان میں پیدا ہوئے۔ وہ فارس کے وزیر اعظم بنے، تاریخ دان رہے اور ماہر طبیعیات بھی تھے۔ اُن کا تعلق ہمدان کے یہودی خاندان سے تھا۔ رشید الدین نے جوانی میں اسلام قبول کر لیا۔ ان کا سب سے بڑ اکارنامہ ان کی تالیف جامع التواریخ ہے جو انہوں نے منگولیا کے ایل خانی بادشاہ اباقا خان کے کہنے پر 1306ء سے 1311ء کے درمیان مکمل کی۔ انہیں 70 سال کی عمر میں 18 جولائی 1318ء کو پھانسی دے دی گئی۔

1968ء کارنیلی ہیمینس ایک بیلجئیمی ماہر فعلیات تھے جنھوں نے 1938 کا نوبل انعام برائے طب و فعلیات حاصل کیا۔ انھوں نے خون کے دباؤ اور خون میں موجود آکسیجن کے متعلق کام کیا۔

1985ء شاہنواز بھٹو، پاکستانی سیاست دان ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند

2009ء جل بیلکن، برطانوی اداکارہ

1974ء اردو کے ممتاز شاعر ساغر صدیقی کا انتقال ہوا

2012ء راجیش کھنہ بھارتی اداکار

2018ء برٹن رچر ایک امریکی طبیعیات دان تھے۔ انھوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 1976 میں انھوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان سیمیول چاؤ چنگ تنگ کے ہمراہ ایک نئے قسم کے بھاری عناصری زرات کو دریافت کرنے پر جیتی۔

تعطیلات و تہوار

عالمی نیلسن منڈیلا دن

یوراگوئے ـ یوم دستور

Please follow and like us:

Leave a Reply