183

کراچی:ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار،شیخ رشید ابھی تک بے خبر ہیں

Spread the love

لاہور سٹیشن پر ایک مسافر نے کہا کہ ریلوے کے وزیر کی وہی مثال ہے کہ محلے میں لڑکی کا کسی سے عشق چل رہا ہو تو سوائے لڑکی کے گھر والوں کے باقی سب کو خبر ہوتی ہے اسی طرح ٹرین کی آمد و رفت میں تاخیر اور مسافروں کی تکلیف کا سب پورے پاکستان کو علم ہو چکا ہے مگر شیخ صاحب کو ابھی تک معلوم نہیں ہوا۔

ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبربھی نہیں ملتا۔ مسافر

کراچی(نامہ نگار) محکمہ ریلوے کی بدانتظامی اور حادثات سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے، ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسافروں کو انتظار کی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش نظر آنا معمول بن گیا ہے۔

مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبربھی نہیں ملتا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ واشنگ لائن میں لگنے کے بعد دو سے تین گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو لے کرروانہ ہوتی ہیں۔

ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ریلوے کے وزیر کو فوری نوٹس لینا چاہیے مگر ابھی ان کو خبر نہیں ہوئی وہ بے خبری کی نیند سو رہے ہیں۔ ایک مسافر نے کہا کہ اللہ کرے بلاول شیخ رشید کو کوئی جگت لگا دے تو ان کی آنکھ کھل جائے گی۔

لاہور سٹیشن پر ایک مسافر نے کہا کہ ریلوے کے وزیر کی وہی مثال ہے کہ محلے میں لڑکی کا کسی سے عشق چل رہا ہو تو سوائے لڑکی کے گھر والوں کے باقی سب کو خبر ہوتی ہے اسی طرح ٹرین کی آمد و رفت میں تاخیر اور مسافروں کی تکلیف کا سب پورے پاکستان کو علم ہو چکا ہے مگر شیخ صاحب کو ابھی تک معلوم نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں