پوری زندگی کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا، بین اسٹوکس

Spread the love

کیوی کپتان سے کہا کہ جان بوجھ کر یہ حرکت نہیں کی تھی، انگلش آل رائونڈر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معافی مانگ لی۔ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے مایہ ناز آل رائونڈر بین اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے 4اضافی رنز کے بارے میں بات کرکے ان سے معافی مانگی ہے اور ان سے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا، میں نے کین سے کہا کہ میں اپنی پوری زندگی اس بات کی معافی مانگتا رہوں گا۔

بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی چیمپیئن بننا شاندار احساس ہے اور اس خوشی کوبیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، گزشتہ 4سال میں ہم نے سخت محنت کی جس کا صلہ بڑی کامیابی کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا بہت ہی زبردست ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی اچھی ٹیم ہیں۔ انہوں نے شاندار سپر اوور کرانے والے جوفرآرچر کی بھی تعریف کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ میچ کے 50 ویں اوور میں بین اسٹوکس کو تھرو لگ کر بانڈری کے پار پہنچ گیا تھا جس کے باعث انگلش ٹیم کو اس گیند پر 2کے بجائے 6رنز مل گئے اور میچ برابر ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply