ون ڈے رینکنگ: ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری

Spread the love

بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے ، روہت شرما دوسرے ، بابر اعظم تیسرے ، فاف ڈوپلیسی چوتھے اورراس ٹیلر کی پانچویں پوزیشن ہ پر آ گئے

آل راونڈرز کی درجہ بندی میں شکیب الحسن پہلے ، بین اسٹوکس دوسرے ، محمد نبی تیسرے ، عماد وسیم چوتھے جبکہ افغانستان ہی کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔بیٹنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے ، روہت شرما دوسرے ، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے ، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چوتھے اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کی پانچویں پوزیشن ہے۔

باولنگ میں بھارت کے جسپریت بمرہ پہلے ، نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ دوسرے ، جنوبی افریقہ کے کیگیسو رابدا تیسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چوتھے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راونڈرز کی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے ، افغانستان کے محمد نبی تیسرے ،پاکستان کے عماد وسیم چوتھے جبکہ افغانستان ہی کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آ گئے ہیں اورآل راونڈرز کی رینکنگ میں بین اسٹوکس کا دوسرا نمبر ہے۔ آل راونڈرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کا چوتھا نمبرہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کین ولیمسن چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں اورانگلش بیٹسمین جیسن روئے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔انگلش فاسٹ بالر کرس ووکس رینکنگ میں ساتویں نمبر آ گئے ہیں۔ بالرزکی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔ محمد عامر رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے آسٹریلیا چوتھے ، جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ساتواں نمبر بنگلہ دیش کا ہے جبکہ آٹھویں نمبر پر سری لنکا اور نویں نمبر پر ویسٹ انڈیز موجود ہے ۔افغانستان کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply