254

افغان صوبے بادغیس میں طالبان کا حملہ، سیکیورٹی فوسز کے 8 اہلکار جاں بحق

Spread the love
TOLOnews

ہوٹل میں موجود دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور مرنے والوں کی تعدا د میں اضافہ ہوسکتا ہے،افغان وزارت داخلہ


کابل(صرف اردو ڈاٹ کام مانیٹرنگ)افغانستان کے صوبہ بادغیس میں طالبان کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 8اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کابل سے جاری بیان میں بادغیس کے ہوٹل پر حملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مرنے کی تصدیق کی۔

رحیمی نے کہاکہ تاحال ہوٹل میں موجود دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور مرنے والوں کی تعدا د میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رحیمی نے کہا کہ طالبان حملے میں سویلین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق طالبان خودکش حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس نے علاقہ گھیرے میں لیا ہواہے۔

مقابلہ جاری ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اوربیان میں کہا مجاہدین نے سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں