216

13 جولائی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

13 جولائی کے واقعات

واقعات

1923ء 50 فٹ طویل یادگاری تحریر HOLLYWOODLAND ہالی ووڈ کے پہاڑوں پر نصب کی گئی۔ (1949 کو آخر ی چار حرف Land ہٹا دیے گئے )

1930ء یورا گوئے میں پہلے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہوا

1955ء رتھ ایلس نامی قاتل خاتون کو ہالووے۔ لندن میں پھانسی دی گئی۔ یہ برطانیہ کی آخری خاتون تھیں جن کو یہ سزائے موت ملی۔

1977ء امریکہ کے شہر نیو یارک میں 25 گھنٹے تک بجلی کی خرابی وجہ سے بلیک آؤٹ رہا۔

1978ءالبانیا نے چین سے سیاسی تعلقات توڑ دیے

1983ء سری لنکا میں 3ہزار تامل شہریوں کی ہلاکت کے بعد خانہ جنگی کاآغاز

2005ء گھوٹکی ٹرین حادثے میں 136مسافر ہلاک 170سے زائد زخمی

2005ء حکومت فرانس نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل شاہد کریم اللہ اور ایئر چیف کلیم سعادت کو فرانس کے اعلی ترین اعزاز لیجن آف آنر سے نواز

ولادت

1540ء فرانسس ڈریک پہلا انگریز جس نے دنیا کے گرد بحری سفر کیا۔ بائیس سال کی عمر میں جہاز کا کپتان بنا۔ 1577ء میں دنیا کے گرد چکر لگانے کی مہم پر روانہ ہوا۔ یہ مہم اس نے تین برس میں سر کی۔ 1579ء میں کیلے فورنیا کے ساحل پر اترا۔ اگلے برس مغرب کی راہ سے بحرالکاہل کو عبور کیا اسی سال ملکہ الزبتھ اول نے سر کا خطاب دیا۔ 1588ء میں سپین کی بندرگاہ میں گھس کر سپین کے 33 جہاز تباہ کر دیے۔ اس کا انتقال 27 جنوری 1596 کو ہوا۔

1920ء بل ٹاورز برطانوی فٹ بال کھلاڑی

1935ء جیک کیمپ امریکی فٹ بال کھلاڑی اور سیاست دان

1942ء ہیرسن فورڈ امریکی اداکار

1950ء جورج نیلسن امریکی خلاباز

1960ء رابرٹ ابراہم امریکی فٹ بال کھلاڑی

1977ء ایشلی اسکاٹ امریکی اداکارہ

1980ء مصطفیٰ کریم سومرو سندھی آئی ٹی ایکسپرٹ

1980ء بھارتی گلوکار۔ ماسٹر سلیم

1987ء اجمل قصاب مبینہ طور بمبئی میں 2008 میں ہونے والے حملوں میں شامل کی وجہ سے مشہور ہوا۔ اجمل کا تعلق پاکستان کے گاؤں فرید کوٹ سے بتایا گیا، مگر جب اخبار نویس فرید کوٹ پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے ایسے کسی شخص کو جاننے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اجمل قصاب کا تعلق دراصل ضلع اوریا جو ریاست اتر پردیش میں واقع ہے وہاں سے ہے۔ اجمل قصاب کو مسلمان جہادی بتایا گیا، مگر زخمی حالت میں قصاب کے انٹرویو میں قصاب بھگوان سے معافی مانگتا رہا جس سے اس کا مسلمان ہونا مشکوک معلوم ہوا۔ وہ یہ نہ بتا سکا کہ جہادی کیا ہوتا ہے۔ 2012ء میں بھارتی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی اور اجمل قصاب کو بھارت نے زندان میں پھانسی دے کر وہیں دفن کر دیا

وفات

1921ء گبریل لیپمین فرانس کے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں 1908ء میں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا جس کی وجہ رنگین تصاویر بنانے کی ابتدا تھی۔

1944ء محمد الیاس کاندھلوی تبلیغی جماعت کے بانی ہیں۔

1970ء لیزلی گرووز امریکی فوج میں انجینئرز کور کا افسر تھا جس نے پینٹاگون کی تعمیر کی نگرانی کی اور مین ہیٹن منصوبہ بھی اس کے زیر ہدایت تھا جو دوسری جنگ عظیم کے دوران جوہری ہتھیار تیار کرنے والا انتہائی خفیہ منصوبہ تھا۔

1974ء پیٹرک بلیکٹ ، بارون بلیکٹ برطانیہ کےکے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں ایٹمی تابکاری اور کوزمک ریڈییشن پر انکی تحقیقات پر 1948ء کو انھیں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا۔

2013ء شرمیلا ریگے بھارت کی ایک نسائی ماہرِ عمرانیات تھیں جو مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھتی تھیں ـ پونے یونیورسٹی میں انہوں نے دراساتِ جنسیات کی سربراہی کی جس عہدہ پر وہ 1991 سے فائز تھیں۔ بھارت کی ایک نامور نسائی اسکالر، شرمیلا ریگے کی تحقیقات دلت ذات کی معاشرتی حالت اور ان کے خلاف سماجی اور معیشی تعصب کے متعلق رہیں ـ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی ریاست کی تعمیر میں بھیم راؤ امبیڈکر کے کردار پر بھی نئی روشنی ڈالی ہے۔ دلت طالبِ علموں کے حقوق کی ترویج اور عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا انگی سماجی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ رہیں۔ سنہ 2013 میں وہ کینسر کا شکار ہوئیں اور اس کی اطلاع ہونے کے چند ہی ہفتوں بعد 13 جولائی 2013 کو ان کا انتقال ہو گیا۔

2017ء عبدالرحمان بن عبدالعزیز آل سعود (عبد الرحمن بن عبد العزيز آل سعود) سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کا بیٹا، آل سعود کا ایک سینئر رکن اور سعودی عرب کا سابقہ دفاع اور ہوا بازی کا نائب وزیر بھی تھا۔ 13 جولائی، 2017ء کو ان کی وفات ہوئی۔

2017ء لیو شیاوبو ایک چینی ادبی ناقد، لکھاری، پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن تھے جو چین میں موجود ایک جماعت کمیونسٹ پارٹی کے حکومتی نظام کے خلاف تھے وہ ملکی قوانین میں تبدیلی چاہتے تھے لیکن ان کو چینی حکومت نے قید کیے رکھا۔ انھیں 2010ء میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔

تعطیلات و تہوار

یوم شہدائے کشمیر

1878ء مونٹی نیگرو یوم ریاست ۔

13 جولائی کے واقعات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں