جرمنی ، 3مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد خالی کروالیا گیا

Spread the love

میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں بیک وقت 3مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس

کے بعد مساجد کو خالی کروالیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کی تین مساجد میں بم کی اطلاع پر

بھگڈر مچ گئی، پولیس نے مساجد کو خالی کروا کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تاہم اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں

اور مساجد سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔بم کی اطلاعات میونخ کے دو اضلاع پاسنگ اور فریئمنگ کی مساجد اور

ایک آئسرلوہن کی مسجد کو موصول ہوئی تھیں۔ مساجد میں بم کی اطلاع انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے دی

گئی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سائبر فورس کی مدد سے بم کی اطلاع

دینے والی ای میلز کی کھوج شروع کردی ہے تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جا سکے۔واضح رہے کہ جرمنی میں

مسلمانوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نفرت آمیز برتاو کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران

مسلمانوں پر حملے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔



Leave a Reply