ایسے ناقابل تردید شواہد پر کیا کسی شخص کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز ہے؟ حسین نواز

Spread the love

شواہد سب کے سامنے ہیں اور تمام تر ذرائع حکومت کے پاس ہیں

جج کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہوگیا؟ کس نے کیا؟ کیا مقصد میڈیا ٹرائل نہیں

حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا،حسین نواز کا ٹویٹر پیغام

لندن ،اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ایسے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آنے کے بعد کیا کسی شخص کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسین نواز نے کہا کہ شواہد سب کے سامنے ہیں اور تمام تر ذرائع حکومت کے پاس ہیں۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ریاست ہوتی ہے، اب بھی اگر نواز شریف قید میں ہیں تو اس کا کیا مطلب لیا جائے؟

انہوں نے کہا کہ اب دو گے برطانیہ کی مثال؟ جج کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہوگیا؟ کس نے کیا؟ کیا مقصد میڈیا ٹرائل نہیں؟حسین نواز نے کہا کہ حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا۔ کیا یہ سازش نہیں؟ انصاف کی فراہمی کیلئے اس سب کی تحقیق کیا ضروری نہیں؟ دیکھنا ہے کیا انصاف ہوتا ہوا نظر آتا ہے؟ کوئی نالائق اعظم کے نالائق وزرا کو یہ بتادے کہ یہ کیس لندن فلیٹوں کا نہیں، کس کی منی ٹریل کو وہ رورہے تھے؟ اس کیس کا فیصلہ اس سے پہلے ہی معطل ہوچکا ہے

Leave a Reply